Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

20 کلو آٹے کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا

فی من گندم کی قیمت 200 اضافے کے بعد 4800 روپے تک پہنچ گئی
شائع 07 نومبر 2023 01:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

فلور ملز کے مطابق سرکاری گندم کی فراہمی میں تاخیر کے باعث آٹے کے دام میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں فی من گندم کی قیمت 200 اضافے کے بعد 4800 روپے تک پہنچ گئی جب کہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 100 مزید روپے بڑھ کر 2800 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ کا گندم کی سپورٹ پرائس 4 ہزار روپے فی من برقرار رکھنے کا فیصلہ

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد پرچون میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

lahore

flour mills association

Wheat Flour

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div