Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

مسلم لیگ (ن) کی گورنر ہاؤس میں اہم بیٹھک، جنوبی پنجاب کے سیاسی معاملات پرغور

نواز شریف کی پارٹی کو مزید منظم کرنے کیلئے اہم سیاسی شخصیات سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت
شائع 08 نومبر 2023 07:22pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

گورنر ہاؤس پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں جنوبی پنجاب میں انتخابی حکمت عملی اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سمیت اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں سوا 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سابق وزیراعظم شہباز شریف، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔

ملکی سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم سمیت پارٹی کی انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

نواز شریف نے پارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزید منظم کرنے اور ووٹ بینک میں اضافے کے لیے اہم سیاسی شخصیات سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی۔

مسلم لیگ ن کے قائد اور دیگر رہنماؤں نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ بھی خوانی کی۔

نواز شریف کا 13 نومبر کو بلوچستان کے دورے کا امکان بھی ہے جہاں وہ اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں

مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی ختم کرینگے، نواز شریف، چار سال بعد باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز

نوازشریف کا ملکی سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ

قومی و صوبائی کے لئے مسلم لیگ ن کی ٹکٹوں کی فیس سامنے آگئی

اہم سیاسی کھلاڑیوں کی پارٹی میں شمولیت اور ن لیگ کی بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

nawaz sharif returns 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div