Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

وفاقی حکومت کے سول ملازمین کیلئے کم ازکم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر

وفاقی حکومت کے بیرون ملک تعینات سول ملازمین پر اطلاق نہیں ہوگا
شائع 08 نومبر 2023 05:04pm

وفاقی حکومت نے سول ملازمین کے لیے کم ازکم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی جبکہ وزارت خزانہ نے خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وفاقی حکومت کے سول ملازمین کے لیے کم ازکم تنخواہ 32 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے سول ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق رواں بجٹ میں کم ازکم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے مقررکی گئی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم ماہانہ اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا اور وفاقی سول ملازمین کو کم از کم اجرت یا گراس سیلری 32 ہزارملے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے سول یا کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بھی کم از کم تنخواہ 32 ہزار مقرر کی گئی ہے تاہم وفاقی حکومت کے بیرون ملک تعینات سول ملازمین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں

وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد

salaries

salaries increase

federal government emploees

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div