Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

شمالی وزیرستان: عمائدین کا پاک فوج اور حکومت کے ساتھ مل کر پولیو مہم چلانے کا اعلان

جرگے کا پاک فوج کے شانہ بشانہ خوشحالی اورترقی میں بھی حصہ لینے کا اعلان
شائع 12 نومبر 2023 09:18am
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

اتمانزئی جرگہ نے پولیو جیسی مہلک بیماری کے تدارک کیلۓ پاک فوج اور حکومت کے ساتھ مل کر مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔

شمالی وزیرستان سے پولیو کے خاتمے کے متعلق اہم اعلان سامنے آیا ہے، اور اتمانزئی جرگہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ضلع میں پولیو کے تدارک کیلئے پاک فوج اورحکومت کے ساتھ مل کرمہم چلائی جائے گی۔

اتمانزئی جرگہ شمالی وزیرستان کے معتبر اور سینئر مشران پر مشتمل ایک علاقائی کمیٹی ہے۔ جس کا کہنا ہے کہ پاک فوج شمالی وزیرستان سمیت ضم شدہ اضلاع میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے کام کررہی ہے، اس سے ضلع میں آنے والی نسلوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچایا جا سکے گا۔

جرگہ نے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خوشحالی اورترقی میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا، اور پولیو آگاہی مہم میں مثبت کردار ادا کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پولیو سے پاک وزیرستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

Waziristan

Polio Virus

Pakistam Army

polio case

Polio Vaccination Campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div