Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کو دل کا دورہ، وینٹی لیٹر پر منتقل

کچھ دیر میں رؤف صدیقی کو آئی سی ویو میں شفٹ کیا جائے گا، ڈاکٹر
اپ ڈیٹ 13 نومبر 2023 11:57am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی پرائمری انجیوپلاسٹی کردی گئی، انہیں میجر ہارٹ اٹیک کے ساتھ این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ رؤف صدیقی کوایک اسٹینٹ ڈالاگیا ہے، پھیپھڑوں میں پانی جمع ہونے کے باعث ان کو وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا ہے، کچھ دیر میں ان کو آئی سی ویو میں شفٹ کیا جائے گا۔

اس سے قبل ائع کا کہنا تھا کہ رؤف صدیقی کو سندھ ہائی کورٹ سےکارڈیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رؤف صدیقی سندھ ہائی کورٹ اپنے کیس کی پیروی کے لئے آئے تھے، ڈاکٹرز نے رؤف صدیقی کی انجیوگرافی تجویز کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: رؤف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا تھا کہ کارڈیو اسپتال کے انجیوگرافی سیکشن میں ایم کیو ایم رہنما کو منتقل کیا گیا ہے۔

karachi

MQM Pakistan

rauf siddiqui

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div