Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

دفعہ 144 خلاف ورزی کیس: فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس لیے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔
شائع 13 نومبر 2023 11:15am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 خلاف ورزی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے فواد چوہدری کےخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کے وکیل ایڈووکیٹ قمر عنایت پیش ہوئے جب کہ سابق وفاقی وزیر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس لیے وہ عدالت پیش نہیں ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں نیب طلب

توہین الیکشن کمیشن: چیئرمین پی ٹی آئی، اسد عمر، فواد چوہدری میں سے کوئی پیش نہ ہوا

عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد

Fawad Chaudhary

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div