Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ٹانک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل، پولیس
شائع 14 نومبر 2023 10:49am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

ٹانک کے علاقے تھانہ صدر کے حدود وزیر آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او ٹانک افتخار شاہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے آج نیوز کو بتایا کہ تھانہ صدر کی حدود وزیر آباد میں شریف الدین نامی پولیس اہلکار اپنے گھر آدم آباد سے ٹانک شہر کی طرف آرہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ راستے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔

افتخار شاہ نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے علاقے میں ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

KPK

Tank

KPK Police

police attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div