Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سندھ اور پنجاب وزرائے اعلیٰ کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق

آئی جیز جیسے ہی تیاریوں کو مکمل قرار دیں گے تو آپریشن شروع کریں گے، مقبول باقر
شائع 15 نومبر 2023 03:07pm
فوٹو — حکومت سندھ
فوٹو — حکومت سندھ

سندھ اور پنجاب کے نگراں وزرائے اعلیٰ نے کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرنے پر اتفاق کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے نگراں وزیرا علیٰ پنجاب محسن نقوی نے کراچی میں ملاقات کی جس میں گنے کی قیمت اور شہر قائد کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم نے گنے کی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی، اس پر مقبول باقر نے کہا کہ غوروفکر کے بعد ہم نے قیمت 425 روپے فی من مقرر کی کیونکہ صوبے میں گنے کی کاشت پر زیادہ خرچہ آتا ہے جب کہ گندم کی فی من قیمت 4000 روپے برقرار رکھا ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق دونوں وزراء اعلیٰ نے کراچی کے مختلف منصوبوں پر گفتگو کی، اس دوران محسن نقوی نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم جلد شہر کراچی کا دورہ کرکے کے ڈی اے اور کے ایم سی افسران سے ملاقات کرے گی۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور محسن نقوی نے کچے میں آپریشن کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی اور جلد ڈاکوں کے خلاف مشترکہ آپریشن پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کچے میں مشترکہ آپریشن کیلئے ضروری اسلحہ کے بندوبست کیا گیا ہے، لہٰذا پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے آئی جیز جیسے ہی تیاریوں کو مکمل قرار دیں گے تو آپریشن شروع کریں گے۔

karachi

mohsin naqvi

kacha operation

Caretaker CM Sindh

Kacha Robbers

Justice (Rtd) Maqbool Baqir

CARETAKER CM PUNJAB

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div