Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

دل کی بیماریوں سے بچنا ہے تو یہ آسان سی ورزشیں کریں

5 ورزشیں جو آپ کو دل کی بیماریوں سے دور رکھتی ہیں۔
شائع 16 نومبر 2023 07:00am
فوٹو فائل
فوٹو فائل

گزشتہ چند دہائیوں سے ماہرین دل کی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب دنیا بھر میں دل کے دورے جیسے واقعات میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔

امراض قلب کے ماہرین طویل عرصے سے ہمارے معمولات میں ایروبک ورزشوں کو شامل کرنے کی وکالت کرتے رہے ہیں۔

”کارڈیو“ میں بڑے پٹھوں کے گروپوں کا بار بار سکڑنا شامل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کے دل کی دھڑکن اور سانس لینے میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس کے نتیجہ میں دل صحت مند اور مضبوط ہوتا ہے جو پورے جسم میں مؤثر طریقے سے خون پمپ کرتا ہے۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن اس بات پر زور دیتی ہے کہ سائیکلنگ کرنے سے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے اور بلڈ پریشر کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ہفتے میں تین بار ایک گھنٹہ طویل تفریحی دوڑ یا ذیادہ سے ذیادہ آدھے گھنٹے کی دوڑ آپ کے لئے مثالی ثابت ہو سکتی ہے۔

ایروبک کی پانچ مشقیں ایسی ہیں جو امراض قلب کے ماہرین آپ کے لئے تجویز کرتے ہیں۔

تیز چہل قدمی

یہ ایک معتدل شدت کی ورزش ہے جو دل کی صحت مند سرگرمی کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ یہ آپ کے جسم پر بہت زیادہ دباؤ ڈالے بغیر آپ کی جسمانی سرگرمی کو بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔

دوڑنا

اس میں آپ کو تھوڑی طاقت لگانا پڑتی ہے کیونکہ جب آپ بھاگتے ہیں تو یہ آپ کے دل کی دھڑکن کو نمایاں طور پر بڑھا سکتا ہے، جس سے یہ ایک مؤثر کارڈیو ورزش بن جاتا ہے۔ لیکن بہت تیز دوڑنے سے احتیاط کرنی چاہئے۔

رسی کودنا

یہ آپ کے لئے تھوڑی سخت ورزش ہو سکتی ہے لیکن آپ کے دل کو اچھی طرح پمپ کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، جس سے آپ کی مجموعی ایروبک فٹنس کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

سائیکلنگ

اس میں چاہے آپ باہر سائیکل چلا رہے ہوں یا اسٹیشنری بائیک استعمال کر رہے ہوں ہر صورت میں یہ ورزش دل کی تندرستی کو بہتر بنانے کے لئے بہت اچھی ہے۔

مزید پڑھیں

کاہلی اور سستی کے شکار افراد کو امراض قلب سے بچانے کیلئے ڈاکٹرز کا مشورہ

اسٹیمنا ٹریننگ سے عمر کو طویل کیجیے

امراض قلب کی ایک نئی قسم دریافت، ہر 3 میں سے ایک شخص کو خطرہ لاحق

تیراکی

تیراکی ایک مکمل جسم کی ورزش ہے جو نہ صرف آپ کے پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے بلکہ آپ کے دل کی خون کو اچھی طرح پمپ کرنے کی صلاحیت کو بھی بڑھاتی ہے۔

یہ تمام ورزشیں جب باقاعدگی سے کی جاتی ہیں تو یہ آپ کے دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتی ہیں، خون کی گردش کو بہتر بناتی ہیں اور آپ کے خون میں آکسیجن کی سطح کو بڑھا سکتی ہیں۔

یہی نہیں بلکہ یہ آپ کے وزن کو قابو میں رکھنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔ ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر، اور ہائی بلڈ پریشر سے شریانوں کو پہنچنے والے نقصان کو روکتی ہیں اور یہ سب صحت مند دل اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہیں۔

Heart disease

lifestyle

Cycling

swimming

aerobic

skipping

Runing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div