Aaj News

جمعرات, ستمبر 12, 2024  
08 Rabi ul Awal 1446  

اسموگ ختم کرنے کیلئے پنجاب میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاری

موسمیات کے حوالے سے کمیشن بنایا جارہا ہے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 15 نومبر 2023 10:49pm

اسموگ ختم کرنے کے لیے پنجاب میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اسموگ کی صورتحال دوبارہ بگڑنے پر پنجاب حکومت نے اہم فیصلے کرلیے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا کہ لاہور میں ہفتے کے روز تعلیمی ادارے، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے، ہفتے کے روز مارکیٹیں دوپہر 3 بجے کے بعد کھلیں گی جبکہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔

کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا کہ کسی کے روز گار کو متاثر نہیں کرنا چاہتے، اسموگ کے خاتمے کے لیے تاجر برادری تعاون کرے، ہوا کے رُخ کی وجہ سے اسموگ بڑھ سکتی ہے اور بارش کا امکان بھی نہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ اختیاراتی انوائر مینٹل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مصنوعی بارش برسانے کے لیے بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سے فوری رابطہ کر لیا گیا جبکہ سرکاری سطح پر فیول والی موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے،اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کر دی ہے، اسموگ کی وجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں 10 فیصد فصلوں کی باقیات کو جلایا جاتا ہے جبکہ انڈیا میں 90 فیصد فصلوں کی باقیات جلاتا ہے، انڈیا میں باقیات جلانے کی روک تھام پر کوئی کنٹرول نہیں جس کا ہم پر بُرا اثر پڑ رہا ہے۔

پنجاب حکومت کا سموگ میں کمی کیلئے ماحول دوست اقدام

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ میں کمی کے لیے ماحول دوست اقدام سامنے آیا ہے۔

فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کی موٹروے اور ہائی ویز پر داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

مزید پڑھیں

پنجاب اسموگ پر اجلاس طلب، گھر سے کام، سائیکل لین اور گاڑیوں پر پابندی کی تجاویز

بارش کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسموگ لاک ڈاؤن ختم کردیا

پنجاب کی اسموگ صحت کے ساتھ ساتھ گھر کا بجٹ بھی متاثر کرنے لگی

پنجاب حکومت اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت پنجاب اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

موٹروے پولیس، پنجاب حکومت میں اوورلوڈنگ روکنے کیلئے معاہدہ طے

ادھر موٹروے پولیس اور پنجاب حکومت کے درمیان اوورلوڈنگ روکنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا، آئی جی موٹروے سلطان علی خواجہ کے مطابق اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو آج کے بعد کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔

موٹروے بابو صابو بلڈنگ کمپلیکس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سلطان علی خواجہ کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس میں نفری کی کمی کے باعث پنجاب حکومت سے ایم او یو سائن کیا ہے، جس کے تحت آج کے بعد کوئی مال بردار گاڑی ایکسل لوڈ سے زائد وزن نہیں لے جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر 210 ویٹ سٹیشن قائم ہیں جبکہ 14 موبائل ویٹ سٹیشن بھی بنائے جا چکے ہیں، اتارے گئے اضافی وزن کو محفوظ کرنے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی وئیر ہاوْسز تعمیر کرے گی۔

سلطان علی خواجہ کا مزید کہنا تھا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بھی ممنوع قرار دیا جا چکا ہے۔

lahore

smog

smog emergency

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

lahore smog condition

punjab smog