Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کے جلسے روکنے پر پولیس افسران کو عدالتی نوٹس جاری

رات کو اسٹیج گرایا گیا اور کرسیاں بھی لے گئے، وکیل
شائع 16 نومبر 2023 12:06pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے روکنے پر پولیس افسران کو نوٹس جاری کرددیے۔

پی ٹی آئی کی جلسوں کیلئے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس عتیق شاہ نے کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی وکیل کے وکیل نے کہا کہ مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کے لئے درخواست دی، انتظامیہ نے اجازت نہیں دی ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ورکرز کنونشن کی اجازت نہیں دی گئی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ڈی پی او نے اجازت نہیں دی، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ سڑک پر جلسہ نہیں کررہے تھے، اجازت کیوں نہیں دی؟ عدالت نے بند جگہ میں کنونشن، جلسہ اجازت دی تھی۔

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ رات کو اسٹیج گرایا گیا اور کرسیاں بھی لے گئے، عدالت نے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

Peshawar High Court

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div