Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

اوکاڑہ: سی ای او ہیلتھ آفس کی مسترد کردہ ادویات اسپتالوں سے نہ اٹھوائی جاسکیں

آج نیوزکو ادویات سے متعلق انکشاف کرنیوالے افسرکا ٹرانسفر کردیا گیا
شائع 16 نومبر 2023 02:28pm
تصویر — فائل
تصویر — فائل

اوکاڑہ سی ای او ہیلتھ آفس سے ڈی ٹی ایل فیل ہونے کے باوجود فراہم کی گئی اسپتالوں سے ادویات واپس نہیں منگوائی جا سکیں۔

اس کے برعکس سی ای او ہیلتھ نے فیل شدہ ادویات کا بِل مالیت لاکھوں روپے چیک دے کر اکاؤنٹ آفس سے پاس کروا کر رقم دوا ساز کمپنی کو بجھوا دی ہے۔

وزیر صحت کے احکامات کے باوجود نہ سی ای او ہیلتھ کو معطل کیا جا سکا اور نہ ہی اکاؤنٹنٹ کو معطل کیا گیا بلکہ آج نیوز کو ادویات سے متعلق انکشاف کرنے والے افسرکا ٹرانسفر کردیا گیا۔

آج نیوز تین روز قبل ادویات کے گھناؤنے فعل کو منظرعام پر لے کر آیا تھا، ادویات کی ادائیگی کا چیک سی ای اوہیلتھ کے دستخطوں سے 6 جون کو جاری ہوا تھا۔

اکاؤنٹ آفس سے 22 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کی ادائیگی کمپنی کو ہوگی، جبکہ آج نیوزکی خبر پر وزیرصحت نے سی ای اوہیلتھ سیفااللہ وڑائچ اور اکاونٹنٹ کو معطل کرنے اورانکوائری کمیٹی کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس سلسلہ میں نہ کمیٹی اوکاڑہ آئی اور نہ ہی معطلی کے احکامات پر عمل ہوا، آج نیوز کو انچارج ارشاد حسین نے ڈی ٹی ایل فیل شدہ ادویات کا انکشاف کیا تھا، انہیں سچ بولنے کی سزا سناتے ہوئے سی ای او ہیلتھ نے فوری ٹرانسفر کردیا۔

punjab

Okara

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div