Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

سموگ متاثرہ علاقوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے کیا کھائیں

فضائی آلودگی پھیپھڑوں کیلئے شدید نقصاندہ ہے، ماہرین
شائع 17 نومبر 2023 10:54am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

جہاں صحت مند جسم کیلئے صحت مند غذا اہم تصور کی جاتی ہے تو وہیں صاف ستھرا ماحول بھی صحت پر اثرا انداز ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی پھیپھڑوں کیلئے شدید نقصاندہ ہے، یہ پھیپڑوں کیلئے ہر طرح سے خطرناک ہے۔

چونکہ پاکستان کو ان دِنوں سموگ کے مسائل کا سامنا ہے، اس لیے طبی ماہرین سموگ متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو صحت کا خصوصی خیال رکھنے پر زور دے رہے ہیں۔

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذائیں پھیپھڑوں کو آلودگی کی وجہ سے آکسیڈیٹو تناؤ(اسٹریس) سے بچاؤ میں اہم کردارا ادا کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:

موسمِ سرما میں صحتمند بالوں کیلئے 3 اہم تجاویز

پیٹ کی گیس سے فوری نجات پانے کا آسان اور گھریلو حل

کاربوہائیڈریٹس کے مسائل کم اور فوائد زیادہ ہیں، نئی تحقیق

ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد ان غذاؤں کو اپنے معمول میں لازمی شامل کریں۔

مچھلی

اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور مچھلی قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے ایک اچھا انتخاب ہے۔ اس میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتی ہیں۔

ہلدی

ہلدی میں موجود ’کرکیومن(Curcumin)‘ طاقتور اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رکھتی ہیں جو پھیپھڑوں کی صحت کیلئے بہترین ہیں۔

سموگ متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد ہلدی کو اپنے کھانوں، سوپ اور یہاں تک کہ گرم دودھ میں لازمی شامل کریں۔

لہسن

لہسن میں پایا جانے والا ’ایلیسین(allicin)‘ نامی قدرتی اینٹی بائیوٹک سانس کے انفیکشن سے بچاؤ میں بہت مفید ہے، یہ اینٹی سوزش خصوصیات کے سبب بھی انسانی صحت کیلئے بہترین ہے۔

ادرک

ادرک سوزش کو کم کرنے اور سانس کی نالیوں کو صاف کرنے میں مدد کرتی ہے، یہ سانس لینے کی تکلیف کو بھی دور کرتی ہے۔

اسے چائے، اسموتھی یا مختلف کھانوں میں لازمی شامل کرنا چاہئے۔

سبز چائے

اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور سبز چائے میں اینٹی سوزش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، یہ پھیپھڑوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

بیریز

بیریز جیسے بلیو بیری اور اسٹرابیری میں اینٹی آکسائیڈنٹس اور وٹامنز سے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ نہ صرف پھیپھڑوں کو صحت بخشتے ہیں بلکہ سانس کی نالیوں میں سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

سبزیوں خصوصاً سبز پتوں والی سبزیوں میں وٹامنز اور معدنیات وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ مجموعی صحت اور خصوصاً پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

خشک میوہ جات

بادام، پستہ اور سورج مکھی کے بیج میگنیشیم کا بہترین ذریعہ ہیں۔ یہ سانس کی نالیوں کے ارد گرد کے عضلات کو آرام دینے، پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

پروبائیوٹکس

پروبائیوٹک سے بھرپور غذائیں جیسے دہی صحت مند آنتوں کیلئے مفید ہیں، یہ مدافعتی نظام کو فائدہ پہنچاتے ہوئے سوزش کو کم کرتی ہیں۔

صحت

smog

lifestyle

healthy lifestyle

DAILY ROUTINE

Foods

Immunity

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div