Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا غلط تھا، فرح گوگی کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زلفی بخاری

فرح گوگی کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے، زلفی بخاری
شائع 17 نومبر 2023 03:04pm

رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانا غلط فیصلہ تھا۔

لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا غلطی تھی، وہ کسی طرح بھی اس منصب کے لائق نہیں تھا، اور ہمیں یہ بحثیت سیاسی جماعت شروع میں ہی احساس ہوگیا تھا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار کو نہ ہٹانے کی وجہ یہ بھی تھی کہ جب انہوں نے دو سال تک حکومت کرلی تو نامساعد حالات میں صوبے کے وزیراعلیٰ کو ہٹانا مشکل ہوجاتا ہے، پنجاب میں سیاست بہت مضبوط سیاست تھی، جب کہ علیم خان کے علاوہ بہت سے گروپ تھے، اگر ہم کسی ایک گروپ کا وزیراعلیٰ بنادیتے تو دوسرا گروپ کھڑا ہوجاتا اور ہمارا اگلا سارا وقت برباد ہوتا اور ہم اسی کھیل میں کھیلتے رہتے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق یا لینا دینا نہیں ہے، اگر ان کے خلاف ایف بی آر یا نیب کے پاس مصدقہ ثبوت ہیں اور صرف ٹی وی چینلز پر چلانے والے بیانات نہیں تو فرح گوگی کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔

عمران خان کی جانب سے فرح گوگی کے دفاع کے سوال پر زلفیٰ بخاری نے مؤقف اپنایا کہ خان صاحب کو ہر ایک کا نہیں پتہ کہ وہ کیا کرتا ہے اوراس کا کیا بزنس ہے۔

ایک سوال کے جواب میں زلفی بخاری نے کہا کہ جس طرح ایک عام پاکستانی پر کرپشن کے کیسز بنتے ہیں ٹھیک اسی طرح سابق جنرل فیض حمید پر ثبوتوں کی بنیاد پر کیس بننا چاہئے، وہ کسی ادارے سے منسلک ہونے کی وجہ سے کیسز سے مبرا نہیں ہیں۔

pti

Usman Buzdar

Zulfi Bukhari

farha gogi

farhat shehzadi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div