Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پاک چین بحری افواج کی دوطرفہ مشق سی گارڈین 2023 اختتام پذیر

شمالی بحیرہ عرب میں ہونے والی مشق میں بحری و ہوائی جہازوں، آبدوزوں اور میرینز فورسز نے حصہ لیا، ترجمان
شائع 17 نومبر 2023 08:45pm
فوٹو ــ اسکرین گریب/ٹوئٹر- دی پاکستان ڈائریز
فوٹو ــ اسکرین گریب/ٹوئٹر- دی پاکستان ڈائریز

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین دوطرفہ مشق سی گارڈین 2023 اختتام پذیر ہوگئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں ہونے والی مشق میں پاکستان اور چین کے بحری و ہوائی جہازوں، آبدوزوں اور میرینز فورسز نے حصہ لیا۔

مشق میں دونوں ممالک کی بحری افواج نے جدید حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

سی فیز کی تکمیل پر مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مشق کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :

پاک چین مشترکہ بحری مشقوں پر بھارت میں کھلبلی

سی پیک سے پاک چین مشترکہ معاشرہ تشکیل پائے گا، چینی صدر

پاک چین تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں جو ہر آزمائش کی گھڑی میں پورا اترے ہیں، آرمی چیف

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق سے بحر ہند میں روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

china

Pakistan Navy

SEA GUARDIAN 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div