Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
30 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت نے صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی

نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین مقرر
شائع 18 نومبر 2023 06:12pm

وفاقی حکومت نے صنعتی مشاورتی کونسل تشکیل دے دی۔

نگراں وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار نے انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انڈسٹریل ایڈوائزری کونسل میں نجی شعبے سے 12 ارکان جبکہ 6 سرکاری اراکین بھی شامل ہوں گے۔

چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز بھی کونسل کے ممبران ہوں گے۔

محمد علی ٹبہ، فواد احمد مختار، رضا منشاء، عامر فیاض شیخ، وقار احمد ملک، عبد الصمد داؤد، احسن بشیر اور سمیر چنائے کونسل کے رکن مقرر ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کونسل کا اجلاس ہر ہفتے ہو گا اور کونسل 10 ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

اسلام آباد

gohar ejaz

caretaker federal government

Industrial Advisory Council

Caretaker Federal Minister of Commerce and Industry

Gohar Ijaz