Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے

ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے بھارتی کھلاڑیوں کے خواب چکنا چور کردیے
اپ ڈیٹ 20 نومبر 2023 08:18am
فوٹوــٹوئٹرز /positiveplus350/gangaram012
فوٹوــٹوئٹرز /positiveplus350/gangaram012

کرکٹ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے 6 وکٹوں سے شکست دیکر بھارتی کھلاڑیوں کے خواب چکنا چور کردیے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف کینگروز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 43 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ بار چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی آسٹریلیا ورلڈکپ جیت چکا ہے۔

ورلڈکپ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست کے بعد بھارتی کھلاڑی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور اپنے ہوم گراونڈ پر شکست ان کے چہروں سے جھلکنےلگی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے گروپس میچز میں ناقابل شکست رہنے اور میگا ایونٹ کی سب سے مضبوط سمجھی جانے والی انڈین ٹیم کے کھلاڑی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد رو پڑے۔

ایک طرف کینگروز کھلاڑی گراؤنڈ میں فتح کا جشن مناتے رہے تو دوسری طرف بھارتی کپتان روہیت شرما، فاسٹ بولر محمد سراج اور دیگر کھلاڑی غم کی تصویر بنے رہے۔

Indian cricket team

Indian fans

world cup 2023 final

Australia won ODI World Cup 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div