Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

عمر گل اور سعید اجمل قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

دونوں کوچیز کی پہلی اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہے، پی سی بی
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2023 07:05pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق فاسٹ بولر عمر گل اور اسپنر سعید اجمل کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ آسٹریلیا سے قبل سابق فاسٹ بولر عمر گل اور سابق مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

عمر گل کو فاسٹ باولنگ کے لئے اور سعید اجمل کو اسپن باولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کوچز کی پہلی اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ہے۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق عمر گل اور سعید اجمل کی پہلی اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز اور نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی۔

عمرگل اس سے قبل افغانستان کیخلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں، جب کہ وہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

سعید اجمل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ کی ذمہ داری انجام دے چکے ہیں، عمر گل اور سعید اجمل 2009 میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ 2012 کی فاتح ٹیم کے رکن بھی تھے۔

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistani Cricketer

umer gul