Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

حارث رؤف کی والدہ بھی کرکٹ ٹیم میں شامل ہو گئیں

حارث رؤف کی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
شائع 21 مئ 2024 09:31pm

جارہانہ بالنگ کرانے والے حارث رؤف کی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

حارث رؤف نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی جہاں وہ سُہانے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے گھر کے ٹیرس پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف اپنی والدہ کو گیند کروا رہے ہیں تو کہیں اپنی اہلیہ مزنا اور والدہ کی بالنگ پر شاٹ کھیل رہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کے کیپشن میں حارث رؤف نے لکھا ’میری خوشیوں بھری جگہ‘ ، حارث اپنی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے بہت خوش نظر آئے۔

خیال رہے حارث رؤف گذشتہ سال جولائی کے مہینے میں مزنا مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں۔

Haris Rauf

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Pakistani Cricketer