Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

حقیقت پسندانہ تربیت میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اسٹرائیک کور منگلہ کا دورہ،
شائع 21 نومبر 2023 02:16pm
فوٹو:آئی ایس پی آر
فوٹو:آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا، اور اسٹرائیک کور کی مشترکہ تربیتی مشق کا مشاہدہ کیا، جب کہ جدید ترین VT-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اوران کے جذبے، آپریشنل کارکردگی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

 آرمی چیف جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے
آرمی چیف جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے

آرمی چیف نے درپیش چیلنجز کا جواب دینے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی صلاحیت کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا، اور تیزی سے بدلتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

 VT-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ
VT-4 ٹینکوں سے لیس آرمرڈ فارمیشن کی قیادت میں کی گئی مشقوں کا مظاہرہ

سربراہ پاک فوج نے رات کی تاریکی کے دوران آپریشنز میں حاصل ہونے والی مہارت کو بھی سراہا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ “امن کے وقت میں صرف حقیقت پسندانہ، مشن پر مبنی تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضمانت دے سکتی ہے۔

Army Chief General Asim Munir

army cheif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div