Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی

طلبہ و طالبات کے لئے پانی کے ساتھ جوس کا بھی انتظام کیا گیا ہے، ڈاکٹر ضیاءالحق
شائع 21 نومبر 2023 04:02pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلوں کے لئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد 26 نومبر کو ہوگا، ٹیسٹ صوبے کے سات اضلاع میں قائم 11 مراکز میں ہو گا، ان کالجز میں داخلے کے خواہشمند 40 ہزار 220 طلبا و طالبات ٹیسٹ میں بیٹھیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں نقل کو خارج ازمکان قرار دینے کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ڈویژنز میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو اس کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ صبح دس بجے شروع ہوگا اور تین گھنٹے بعد ڈیڑھ بجے ختم ہوگا، طلبہ و طالبات صبح سات بجے ہال میں داخل ہوں گے، طلبا بائیو میٹرک حاضری لگانے کے بعد ہی ہال میں داخل ہوں گے۔

وی سی کے ایم یو نے کہا کہ طلبہ و طالبات اپنے ایڈمٹ کارڈ کے علاوہ کچھ بھی ساتھ نہ لائیں، خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر شناختی کارڈ نمبر کے اندراج سے ایڈمٹ کارڈ حاصل کیا جا سکتا ہے، ہال میں بال پوایئنٹ اور پیپر بورڈ انتظامیہ کی جانب سے مہیا کیا جائے گا، طلبہ و طالبات کے لئے پانی کے ساتھ جوس کا بھی انتظام کیا گیا ہے، والدین کے لئے انتظار گاہ، ٹیسٹ کے دن ٹریفک پلان و دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ضیاالحق نے کہا کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کو پیپر بنانے، پیپر مہیا کرنے اور نتائج رات کو ہی فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، پہلے ٹیسٹ میں نقل کرنے پر 219 طلبا و طالبات کو عدالت نے اس ٹیسٹ کے لئے نااہل قرار دیا ہے، طلبا و طالبات کو ہم میڈیا کے زریعے پہلے ہی ہدایات فراہم کر چکے ہیں۔

MDCAT

KP MDCAT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div