Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کو پشاور ائر پورٹ پر آف لوڈ کردیا گیا

مجھے کلئیرنس ملی تھی اس لئےعمرے کا پروگرام بنایا، شوکت یوسفزئی
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2023 11:57am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کو پشاورائرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کو پشاورایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے عدالت سے کلئیرنس ملی تھی اس لئےعمرے کا پروگرام بنایا تھا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میرا نام نہ ہی ای سی ایل میں ہے اور نہ ہی مجھ پر کوئی ایف آئی آر ہے، میں سب کچھ پہلے کلیئر کیا تھا، لیکن مجھے اچانک آف لوڈ کر دیا گیا۔

شوکت یوسفزئی آف لوڈ ہونے کے بعد پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے، جہاں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہری ہوں، میرے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے، میں عمرہ کے لئے جارہا تھا، مجھے ائیر پورٹ پر روک لیا گیا، اور کئی گھنٹے روک کر رکھا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست ہے، میرا نام ای سی ایل پر نہیں ہے اور نہ اسٹاپ لسٹ پر ہے، میں پشاور ہائیکورٹ آیا ہوں کیوں کہ ہم آئین و قانون پر یقین رکھتے ہیں۔

pti

shaukat yousufzai

PTI Leaders arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div