Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: عمران کا ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت بحال کی جائے، درخواست میں استدعا
شائع 24 نومبر 2023 12:40pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نیب 190 ملین پاونڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے عمران خان کی جانب سے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عمران خان نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر 190 ملین پاؤنڈزکیس میں ضمانت بحال کی جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 نومبر کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیر موثر قرار دی تھی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد درخواست غیر مؤثر ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، 10اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی، وہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری متعلقہ عدالت میں دائر کرسکتے ہیں۔

فیصلے میں یہ کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سےعدم حاضری دانستہ نہیں تھی، نیب نے گرفتاری ڈال دی تو پھر ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر ہوجاتی ہے، عدالت درخواست میں گرفتاری کی قانونی حیثیت کاجائزہ نہیں لے سکتی۔

pti

IHC

Supreme Court

imran khan

190 million pounds scandal