Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 05:49pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 1.20 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے 1.17 فیصد مہنگی کر دی گئی جبکہ اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،سوئی ناردرن کے لیے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ کرکے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے لیے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔

OGRA

LNG

lng reference

oil and gas regulatory authority

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div