Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

فائنل میں شکست کا غم یا کچھ اور؟ ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی وجہ کیا؟

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے اہم انکشاف کردیا
شائع 25 نومبر 2023 11:17pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔سوشل میڈیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دہلی کیپیٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ڈرافٹ میں ٹریوس ہیڈ کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کی ٹیم اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں تھی تاہم ان کے شادی کے منصوبے اور بیچ سے ایونٹ چھوڑ جانے کے باعث مالکان نے لینے سے انکار کردیا۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ کی انڈین پریمئیر لیگ کے آغاز کے محض 2 ہفتے بعد شادی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Travis Head

rickey ponting

ODI World Cup

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

world cup 2023 final

India vs Australia final

ICC World Cup 2023 Final

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div