Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

لاہور: موٹروے پولیس کا بڑا کارنامہ، جلتی کار سے میاں بیوی کو بچالیا

دونوں میاں بیوی نے افسران کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2023 10:06pm

موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال کر حیران کن کارنامہ انجام دے دیا۔

دونوں میاں بیوی لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ فیض پور کے قریب اچانک گاڑی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی۔

موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی افضل مجید اور پٹرولنگ افسران نے بہادری اور پھرتی کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے جلتی کار سے میاں بیوی کو نکال لیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی نے افسران کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

جبکہ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

National Highways and Motorway Police

Car caught fire