Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ایف بی آر نے مونس الٰہی کی کمپنی پر چھاپہ مارنے کیلئے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے

ضرورت پڑنے پر کمپنی کو سیل بھی کیا جائے گا، ایف بی آر حکام
شائع 28 نومبر 2023 02:48pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی کمپنی پر چھاپہ مارنے کے لیے عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے۔

ایف بی آر پریما ملک کے ہیڈ آفس اور پلانٹ پر چھاپہ مارے گی جب کہ تمام سیلز ریکارڈز اور اکاونٹس کی جانچ پڑتال بھی کی جائے گی۔

پریما ملک کا ہیڈ آفس لاہور اور پلانٹ قصور میں واقع ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد اور ضرورت پڑنے پر کمپنی کو سیل بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الہی کو وطن واپس لانے کیلئے نگران وفاقی حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بینک اکاؤنٹس منجمد، وفاقی حکومت کا مونس الہی کو وطن واپس لانے کیلئےانٹرپول سے رابطہ

مونس الٰہی کی گرفتاری تک ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار رہیں گے، عدالتی فیصلہ جاری

اس کے علاوہ مونس الٰہی کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حکم پر بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔

lahore

FBR

Monis Elahi

Prema Milk

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div