Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کا معاملہ اب پی ٹی آئی تک نہیں رہے گا، سربراہ پلڈاٹ

سیاسی جماعتیں سمجھیں کہ قدغن لگائی جارہی ہے تو عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے ہوتے ہیں، عاجز دھامرا
اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دینے سے متعلق سربراہ پلڈاٹ احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ ایسا کسی اور جماعت کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی عاجز دھامرا نے کہا کہ ایسا ان کی جماعت کے ساتھ ہوا تو وہ عدالتیں موجود ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ میں گفتگو شریک سربراہ پلڈاٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کہا آج تک انٹراپارٹی الیکشن کو رسمی کارروائی سمجھا جاتا تھا،جب بھی الیکشن ہوئے زیادہ سے زیادہ الیکشن کمیشن یہ کرتا ہے کہ پارٹی کو بتاتا ہے، مدت ختم ہوگئی ہے آپ الیکشن کروا کے ہمیں اطلاع کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر انٹرا پارٹی الیکشن سال، دو سال آگے پیچھے ہوجائیں تو بھی الیکشن کمیشن کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔لیکن یہ کبھی نہیں ہوا کہ ، ’کسی پارٹی نے الیکشن کروائے ہوں، اس کی اطلاع الیکشن کمیشن کو دی ہو اورالیکشن کمیشن نے اس کی اتنی اسکروٹنی کی ہو اورپھر اسے کالعدم بھی قرار دے دے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا‘۔

احمد بلال محبوب کا کہنا تھا کہ سب کے لیے ایک پیغام ہونا چاہئیے کہ ایسا کسی اور پارٹی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ پہلے جو قوانین اور قواعد وضوابط سے چپکے سے بچ نکلتے تھے اب اگر انہوں نے اس کا احترام نہ کیا تو ان کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی عاجز دھامرا بولے کسی جماعت کو تحفظات ہوں تو وہ الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جاسکتی ہی

میزبان کے سوال پر اس حوالے سے ردعمل دینے والے عاجز دھامرا نے کہا کہ یہ صورتحال اہنی جگہ ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کروانے ہوتے ہیں اور رپورٹ بھی جمع کروانی ہوتی ہے، اس کے بعد ادارے کا کام شروع ہوتا ہے کہ وہ مطمئن ہوتے ہیں یا نہیں ہوتے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو رولز پر عمل کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ گر الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ کہیں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور وہ کوئی فیصلہ لے گا تو پھر سیاسی جماعتیں بھی اگر یہ سمجھیں کہ ان پر قدغن لگائی جارہی یا کسی جماعت کے ساتھ جانبداری دکھائی جارہی ہے۔ ایسی صورت میں عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانے ہوتے ہیں۔

عاجز دھامرا نے واضح کیا کہ، ’ہماری جماعت کے ساتھ بھی ایسا کوئی مسئلہ ہوا تو پھرہم بھی عدالت سے رجوع کریں گے‘۔

ایک اور سوال کے جواب میں عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ایک بار پھر لسانی سیاست پروان چڑھا رہی ہے۔

pti

Election Commission of Pakistan (ECP)

intra party elections

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div