Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ارباب رحیم نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

سابق وزیراعلیٰ کا جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ
شائع 30 نومبر 2023 03:53pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

چئیرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب رحیم نے بھی پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا اور جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما غلام ارباب رحیم نے پارٹی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ جب کہ ارباب خاندان نے بھی پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ارباب رحیم کی زیر صدارت ارباب فیملی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر غلام ارباب رحیم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، ہم پیر پگارا کے ساتھ ہیں اور مل کر آئندہ الیکشن جے ڈی اے کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے۔

ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ بشیر میمن مسلم لیگ ن میں کام کر رہے ہیں، ہم اپنی جی ڈی اے کے ساتھ ہیں۔

imran khan

PTI Leaders Left Party

Arbab Rahim

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div