Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

لاہور : میڈیکل کی طالبہ کو گولی کس کی لگی، پولیس کو اہم کامیابی مل گئی

جائے وقوعہ سے نو گولیوں کے خول برآمد، ملزم عابد اور اسکے قریبی عزیز سے 2 پستول برآمد، پولیس
شائع 30 نومبر 2023 08:56pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

لاہور کےعلاقے چوہنگ میں میڈیکل کی طالبہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل کی طالبہ کو گولی ملزم عابد سے لگی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے نو گولیوں کے خول برآمد کر لیے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چار خول ملزمان کی گاڑی کے اندر سے جبکہ پانچ باہر سے ملے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ میڈیکل کی طالبہ کو گولی ملزم عابد سے لگی ، ملزم عابد اور اسکے قریبی عزیز سے دو پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے پستول قبضے میں لے کر فرانزک کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے چوہنگ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قتل کی لرزہ خیز واردات منظر عام پر آئی، اوباش افراد نے غلط ڈرائیونگ سے منع کرنے پر فائرنگ کرکے میڈیکل کی کالج طالبہ کو قتل کیا۔

ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ طالبہ تزئین خان کا خاندان بیٹی کی تعلیم کیلئے سعودی عرب سے لاہور منتقل ہوا تھا۔ جہاں نجی سوسائٹی میں غلط ڈرائیونگ سے روکنے پر بااثر خاندانوں کے نوجوانوں نے فائرنگ کی۔

ایف آئی آر کے مطابق 4 نومبر کو مقتولہ تزئین اپنی والدہ اور بھائی کے ساتھ گھر جا رہی تھی کہ پیچھے سے ایک گاڑی نے اوور ٹیک کیا جس میں سے چار افراد ساجد عرف شیرا، امجد اور دو نامعلوم افراد گاڑی سے اترے اور سیدھی فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک گولی مقتولہ کی ریڑھ کی ہڈی پر لگی جب کہ حملہ آور فرار ہوگئے تھے۔

23 سالہ زخمی طالبہ 10 دن جناح اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div