Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

دسمبر میں مہنگائی کتنی کم ہوگی، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے، وزارت خزانہ
شائع 03 دسمبر 2023 07:21pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

وزارت خزانہ نے معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 26.5 فیصد تک متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پہلے ہی مہنگائی پر آچکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی صنعتوں کی پیداوار اور ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ریٹ کے مطابق مقرر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سرکاری اداروں کے نقصانات کو بھی کم کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے دوران بجٹ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

ایک ہفتے میں 13 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 41 فیصد سے زائد ریکارڈ

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

’پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی ایکسپورٹ پر پابندی میں 6 ماہ کی توسیع‘

معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران برآمدات میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا، اسی عرصہ کے دوران ملکی درآمدات میں 20.1 فیصد کمی ہوئی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

economic crisis

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty