Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

غزہ میں مزید 350 شہید، اسرائیل نے مغربی کنارے میں بھی 6 شہید کردیئے

غزہ کی پٹی میں 450 اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج
شائع 08 دسمبر 2023 03:10pm
تصویر — اے ایف پی
تصویر — اے ایف پی

اسرائیلی فوج نےغزہ میں ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو دوبارہ تعینات کرنے کے ساتھ مزید فضائی حملے شروع کردیے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق غزہ شہر کے مشرقی اور جنوبی اطراف بھی شدید فضائی حملوں کی زد میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گھروں پر فضائی حملوں میں 350 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں 450 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

رات کی تاریکی اور صبح کے وقت غزہ پٹی میں زیادہ سے زیادہ رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نیتجے میں اسکول، اسپتال، کلینک، دکانیں اور بازار مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں رات اور آج صبح اسرائیلی حملوں میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے، شدید بمباری سے صحت کی سہولیات تباہ ہو رہی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو محصور علاقے میں فوجی آپریشن ختم کرنے کے لیے ڈیڈ لائن نہیں دی ہے۔

مزید پڑھیں

اسرائیل نے غزہ میں جنگ ​​بندی کے خاتمے کے بعد زمینی کارروائیاں تیز کردی

غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے والے اسرائیلی فوجی اندھے ہونے لگے

غزہ : اسرائیل کا امریکی بنکرز بموں سے گنجان آباد علاقوں پر حملہ

Gaza

Israel Palestine conflict

Palestinian Israeli Conflict

Gaza War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div