Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

کوئی پالس میں لڑکی کی تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کو گرفتار کرکے 6 روز ریمانڈ حاصل کرلیا، پولیس
شائع 08 دسمبر 2023 10:53pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کوہستان لڑکی قتل کیس میں تصاویر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ چند روز قبل پولیس نے لڑکی کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم یاسیم خان کے موبائل سے تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے 6 روز ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایف آئی اے سائبرکرائمز کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

یاد رہےکہ گزشتہ دنوں کوہستان میں جرگے کے فیصلے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا تھا۔ 5 دسمبر کو پولیس نے لڑکی کے چچا کو گرفتار کیا جبکہ مقتولہ لڑکی کے والد کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا تھا۔

5 دسمبر کو ڈی پی او مختیار تنولی کا کہنا تھا کہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کیا گیا تھا، بھتیجی کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کر لیا ہے۔

مختیار تنولی کے مطابق ملزم کو بشام میں مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، مجسٹریٹ نے ملزم کو چار روز کے لئے پولیس کی تحویل میں دیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے، سائبر کرائم ویڈیو اپ لوڈنگ پر بدستور تفتیش کر رہا ہے، واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بہت جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا میں کوہستان کے ضلع کولئی پالس میں ایک اور حوا کی بیٹی انا کی بھینٹ چڑھ گئی تھی، سوشل میڈیا پر لڑکے کے ساتھ مبینہ طور پر تصاویر وائرل ہونے پر جرگے کے فیصلے پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

Murder

kohistan

KPK Police