Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی میں مبینہ ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

ہلاک ملزم اور ساتھی کے پاس آن لائن بائیک سروس کا ہیلمٹ بھی تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2023 10:21pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک میں مبینہ ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں 2 مبینہ ڈاکوؤں نے گھر سے نکلنے والے شہری کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم اور ساتھی کے پاس آن لائن بائیک سروس کا ہیلمٹ بھی تھا۔

مزید پڑھیں

کراچی: بینک سے امریکی ڈالر لیکر نکلنے والا شہری لُٹ گیا

لاہور: غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث منظم گینگ کا سرغنہ گرفتار

ارشد پپو قتل کیس : عزیر بلوچ سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شہری شوروم کا مالک ہے، شہری گھر سے نکلا تو 2 ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔

karachi

Karachi Police

Street Crimes

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div