Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ایک روز میں اسرائیل کے غزہ پر 250 حملے، 300 فلسطینی شہید

روسی صدر کی نیتن یاہو کو اسرائیل حماس تنازعہ کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش
شائع 11 دسمبر 2023 09:03am
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، المغازی کیمپ پر تازہ بمباری میں 55 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ ایک ہی روز میں اسرائیل کے 250 حملوں میں 300 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جبالیہ کیمپ میں اقوام متحدہ کے ایک اسکول اور وسطی غزہ میں گھر کو بھی نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید و متعدد زخمی ہوگئے، ادھر خان یونس کا مرکزی اسپتال النصر شہیدوں اور زخمیوں سے بھرگیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سات اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار ہوگئی جب کہ اسرائیل کے وھشیانے حملوں میں 50 ہزار فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ حماس کے خاتمے کی شروعات ہوچکی، حماس کے درجنوں جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

حماس نے بینجمن نیتن یاہو کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جنگ جاری ہے، اسرائیلی قیدیوں کو فوجی طاقت کے ذریعے رہا نہیں کرایا جا سکتا، گلیوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے جس میں اڑتالیس گھنٹے کئے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کردیا جب کہ غزہ میں حماس کی کارروائیوں میں 450 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے۔

روسی صدر کی نیتن یاہو کو اسرائیل حماس تنازعہ کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

دوسری جانب روسی صدر ولادمیر پیٹون اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے تنازع کم کرنے کے لیے مدد کی پیشکش کردی۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں کل غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ کا امکان

ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا جس میں غزہ جنگ بندی کی قرار داد پر ووٹنگ کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیش کی گئی سلامتی کونسل میں قرارداد کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

پوپ فرانسس کی غزہ میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کی اپیل

میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کا احترام کرنے کی اپیل کردی۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ دانائی اور صبر سے پرامن بقائے باہمی کے اصول پر عمل کرنا ہوگا، یرغمالیوں کی رہائی اور عبادت گاہوں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔

لاکھوں فلسطینی مختلف بیماریوں کا شکار، غزہ کی ایک تہائی آبادی فاقہ کشی پر مجبور

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پناہ گاہوں میں جگہ کم، پناہ گزین زیادہ ہونے سے بیماریوں کی یلغار ہے، اکتوبر سے اب تک 54 ہزار 486 افراد سانس کی بیماری کا شکار ہوئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 33 ہزار 551 افراد پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہوئے جب کہ 12 ہزار 635 افراد کو جلد کی بیماری کا سامنا ہے۔

عالمی ادارے نے کہا کہ اس دوران ایک ہزار پانچ چکن پاکس کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں، تین لاکھ 50 ہزار فلسطینی انفیکشن سے متاثر ہوگئے ہوئے جب کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ کی ایک تہائی آبادی فاقہ کشی پر مجبور ہے۔

Israel

Vladimir Putin

Gaza

Benjamin Netanyahu

Israel Palestine conflict

Gaza War

Gaza genocide

israel bombing mosque

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div