Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایس این جی پی ایل کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر پر غور کے بعد جاری کیا جائے گا، ترجمان اوگرا
شائع 11 دسمبر 2023 05:20pm

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا کی جانب سے ایس این جی پی ایل کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی، جس کے بعد اوگرا اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرکی رائے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر پر غور کے بعد جاری کیا جائے گا، ایس این جی پی ایل کی رواں مالی سال کے لیے قیمتوں پر نظرثانی کی درخواست کی گٸی، مالی سال 2023-24 کے لیے آمدنی کی ضرورت میں 179,160 ملین کی کمی کا تخمینہ لگایا، تخمینے میں ایل پی جی ایئر مکس پراجیکٹ کی مد میں 697 ملین روپے بھی شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق یکم جولائی سے لاگواوسط مقررہ قیمت میں 506.35 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کرنا بھی شامل ہے، گیس کی قیمت میں صارفین کو منتقل کردہ آر ایل این جی مالیکیولز کی لاگت بھی شامل ہے، گزشتہ برسوں کے شارٹ فال کی مدمیں 427,830 ملین روپے بھی شامل کیے، یکم جولائی 2023 سے کل اوسط تجویز کردہ 2,961.98 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں

کراچی: ایس ایس جی سی نے صنعتوں کی گیس کاٹنا شروع کردی

پاکستان میں گیس نکال کر کمپنی اپنے طور پر فروخت کرنے لگی، عدالت سے اسٹے لے لیا

آئی ایم ایف شرائط پر جنوری سے گیس مزید 200 فیصد مہنگی ہونے کا خدشہ

ترجمان اوگرا نے مزید کہا کہ درخواست میں سروس کی لاگت کا تخمینہ 72,160 ملین روپےلگایا گیا ہے، سروس کی لاگت کا تخمینہ 293.07 فی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اوگرا نے تمام سٹیک ہولڈرز کو سماعت کا موقع فراہم کرنے کے لیے عوامی سماعت کی۔

OGRA

اسلام آباد

gas prices

SNGPL

Gas

oil and gas regulatory authority

sui northern gas pipelines limited

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div