Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا
شائع 11 دسمبر 2023 11:08pm

کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے 9 ویں سیزن کے لیے سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر فل سیمنز کو ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر فل سیمنز کی خدمات حاصل کرلی ہیں اور انہیں ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

کراچی کنگز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پیغام کے ذریعے فل سیمنز کی کوچنگ اسٹاف میں شمولیت سے متعلق بتایا۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر نے کراچی کنگز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک مربوط ری بلڈنگ پراسیس کے بعد اس سیزن میں کراچی کنگز ایک منفرد روپ میں اور ایک میچ وننگ یونٹ کی شکل میں نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کراچی کنگز کی مینجمنٹ خاص طور پر ٹیم اونر سلمان اقبال کا مشکور ہوں کہ انہوں کراچی کنگز کے ایک نئے سفر پر کام کرنے کے لئے اپنی تمام تر سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا کہنا تھا ہمیں فل سیمنز کو بطور ہیڈ کوچ مقرر کرنے پر بہت خوشی ہے،بطور کوچ اور کھلاڑی ان کا شاندار ٹریک ریکارڈ ان کی صلاحیت کے بارے میں منہ بولتا ثبوت ہے، ہمیں یقین ہے کہ فل سیمنز کی کوچنگ کراچی کنگز کو مزید بلندیوں تک لے جائے گی۔

یاد رہے کہ فل سمنز ویسٹ انڈیز، زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

فل سیمنز 2016 میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کے کوچ تھے جبکہ ان کی کوچنگ میں آئرلینڈ نے 2011 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ اور 2015 کے ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ فل سمینز 1987 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی کنگز کے ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیل چکے ہیں۔

PSL

karachi

karachi kings

head coach

Pakistan Super League

Phil Simmons

salman iqbal

psl 9

psl draft

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div