Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

سندھ میں یوریا کھاد کے بحران پر پیپلز پارٹی کا کل احتجاج کا اعلان

یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کاشتکاروں اور کسانوں کا معاشی قتل ہے، نثار کھوڑو
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 09:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ میں یوریا کھاد کے بحران پر پیپلز پارٹی نے کل احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلیک مارکیٹنگ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کل سندھ کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کرے گی۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ کھاد کی قلت پیدا کرنا سندھ کی زراعت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، کارکنان احتجاج میں شرکت کو یقینی بنائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ 70 فیصد زراعت پیدا کرنے والا صوبہ ہے، زرعی لوگوں کو معاشی طور پر کمزور کرنا ملکی معیشت کمزور کرنے کی سازش ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

20 دسمبر سے بندرگاہوں پر 2 لاکھ ٹن اضافی یوریا کھاد پہنچنے سے کمی ختم ہوگی، محسن نقوی

ملک میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، چینی، گندم اور کھاد کی ہزاروں بوریاں برآمد

ان کا کہنا تھا کہ یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ پر فروخت کاشتکاروں اور کسانوں کامعاشی قتل ہے۔

economic crisis

Farmers

Pakistan People's Party (PPP)

Nisar Khoro

Urea fertilizer

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div