Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کینیڈا نے لاکھوں ’بے دستاویز‘ تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

شہریت کے امیدواروں میں ورک یا اسٹوڈنٹ ویزا ختم ہونے پر وہیں رہ جانے والے شامل، 50 ہزار سے زائد پناہ گزین قبول کرنے کی بھی تیاری
شائع 16 دسمبر 2023 04:58pm

کینیڈا نے متعلقہ دستاویزات کے بغیر بسے ہوئے تمام تارکین وطن کو بھی شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تارکین وطن سے متعلق امور کے وزیر میئر مِلر نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت وہ تمام تارکین باضابطہ اور مکمل شہریت کیلئے درخواست دائر کرسکیں گے، جو متعلقہ دستاویزات کے حامل نہیں۔

کینیڈا میں ایسے تارکین وطن کی تعداد 3 تا 6 لاکھ ہے۔

”گلوبل اینڈ میل“ نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ جن تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں وہ تمام لوگ شامل ہیں جو قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے اور ورک یا اسٹوڈنٹ ویزا ختم ہو جانے پر بھی مقیم ہیں۔

حکومت اس حوالے سے آئندہ موسمِ بہار میں باضابطہ تجویز کابینہ میں رکھے گی۔

کینیڈا کی حکومت اگلے تین سال میں پناہ گزینوں کی مدد سے متعلق پروگرام کے تحت ایسے 51 ہزار 615 پناہ گزینوں کا خیر مقدم کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے جنہیں تحفظ کی اشد ضرورت ہے۔

ان میں مذہبی اور نسلی اقلیتوں کے ارکان، مشکل اور خطرناک حالات سے دوچار خواتین اور لڑکیاں، انسانی اسمگلنگ اور اذیت کا شکار ہونے والے افراد، روہنگیا پناہ گزین اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکن شامل ہیں۔

Undocumented Immigrants

Canadian Citizenship