Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

رضاکارانہ تجاوزات ختم کرنے اور انٹرا سٹی کرایوں میں کمی کیلیے ڈیڈ لائن جاری

نگراں وزیراعلیٰ نے تجاوزات پر گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
اپ ڈیٹ 17 دسمبر 2023 02:31pm
Punjab government’s decision to crack down on encroachments - Aaj News

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں انسداد تجاوزات کے آپریشن کی باضابطہ منظوری دے دی گئی، جبکہ تمام ڈپٹی کمشنرز جو انٹرا سٹی کرایوں میں کمی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے تجاوزات پر گرفتاری اور مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے متعلقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی ہدایت کردی ہے اور عوام کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کیلئے 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ انسدا دتجاوزات مہم میں کوئی نرمی اور رعایت نہیں ہوگی، مہلت کے بعد تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ دور کرنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے میں کمی کا ٹاسک دے دیا۔

نگراں وزیر اعلیٰ نے آج رات تک کرائے کم نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کیا جائے۔

Encroachment

punjab

operation

mohsin naqvi

anti encroachment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div