Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
شائع 18 دسمبر 2023 08:14am

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات 9 بجے کے قریب چونڈا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی اور دہشتگرد فرار ہوگئے۔

ڈی آئی خان چونڈا چیک پوسٹ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشتگردوں کو فرارہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Dera Ismail Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div