Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

عام انتخابات: جے یو آئی خیبرپختونخوا کے بیشتر امیدواروں کے نام فائنل

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی مرکزی انتخابی بورڈ کا اجلاس آج ہوگا
شائع 18 دسمبر 2023 09:34am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

عام انتخابات 2024 کے لیے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) خیبرپختونخوا کے بیشتر امیدواروں کے نام فائنل کرلیے گئے۔

پارٹی ترجمان عبدالجلیل جان کے مطابق خیبرپختونخواسےقومی اسمبلی کے39 امیدواروں جب کہ صوبائی حلقوں کے لیے 99 امیدواروں کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

عبدالجلیل جان نے کہا کہ جے یو آئی کے مرکزی بورڈ کی منظوری کے بعد فائنل کیے گئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی مرکزی انتخابی بورڈ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبائی انتخابی بورڈز کی سفارشات پر غور ہوگا، اجلاس کے بعد بورڈ کی جانب سے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔

JUIF

party tickets

jamiat ulema islam F

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div