Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات

مستقبل میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا سلسلہ جاری رہےگا، مولانا عطاءالرحمان
شائع 18 دسمبر 2023 11:50pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عام انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا میں سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطے تیز ہوگئے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹریٹ کا رخ کیا۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مذاکرات کیے۔

ملاقات کے موقع پر پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سید ظاہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن شیڈول جاری ہوا ہے، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن سے قبل ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطاءالرحمان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل پیپلزپارٹی نے رابطہ کیا تھا، آج پیپلزپارٹی مذاکراتی وفد کیساتھ مختلف اضلاع میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات چیت ہوگی، مستقبل میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا سلسلہ جاری رہےگا۔

ترجمان جے یو آئی عبدالجلیل جان کے مطابق پیپلزپارٹی کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی رہنماء بھی پشاور میں مفتی محمود مرکز آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تینوں جماعتوں کے رہنماؤں نے فروری میں ہونے والے انتخابات میں مشترکہ طور حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

سینٹر مولانا عطاء الرحمن نے سیاسی جماعتوں کے قائدین کی مفتی محمود مرکز آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے صوبہ میں سیاسی جماعتوں کے درمیان آہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

JUIF

ANP

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div