Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
26 Shawwal 1445  

حلقہ بندیاں تبدیل نہیں ہونگی، سپریم کورٹ نے انتخابات میں تاخیر کی درخواست مسترد کردی

درخواست میں انتخابی حلقہ بندی پر اعتراضات اٹھائے گٸے تھے۔
اپ ڈیٹ 19 دسمبر 2023 01:48pm

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 12 میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی کی درخواست خارج کر دی، عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد انتخابی حلقہ بندیاں تبدیل نہیں ہوسکتیں۔

درخواستگزار امیر خان نے بلوچستان ہاٸی کورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ رجوع کیا تھا، جس پر قاٸم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے انتخابات میں تاخیر کرنے کی ایک اور درخواست مسترد کردی، درخواست میں انتخابی حلقہ بندی پر اعتراضات اٹھائے گٸے تھے۔

قاٸم مقام چیف جسٹس سردرا طارق مسعود نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ آنے سے ملک میں تھوڑا استحکام آیا ہے، کیا آپ ملک میں استحکام نہیں چاہتے؟

جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ آنا کوٸی معمولی بات نہیں۔

وکیل درخواست گزار قمر افضل نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندی کے حوالے سے غلط فیصلہ کیا گیا۔

جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ الیکشن پروگرام جاری ہو چکا اب کچھ نہیں ہو سکتا، انفرادی درخواستوں پر فیصلہ دینے لگ گٸے تو الیکشن عمل متاثر ہوگا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ ایسی درخواستوں پر عام انتخابات کیلٸے 8 فروری کی تاریخ کو ڈسٹرب نہیں کریں گے، اگرآپ انتخابات وقت پر نہیں چاہتے تو عدالت میں بیان دیں، الیکشن کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ انتخابات میں کوٸی تاخیر نہیں ہونی چاہیے، کسی کو الیکشن تاخیر کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عدالت عظمیٰ نے بلوچستان کے حلقہ پی بی 12 میں حلقہ بندی سے متعلق نظرثانی درخواست خارج کردی۔

Balochistan High Court

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

PB 12

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div