Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

الیکشن کمشنر کی تبدیلی کا مطالبہ اچھی فرمائش نہیں، افنان اللہ

ہم سمجھتے ہیں الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونے چاہئیں، رہنما ن لیگ
شائع 19 دسمبر 2023 09:54pm
Will Sanam Javed contest elections against Maryam Nawaz?| Aaj News

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر کی تبدیلی کا مطالبہ اچھی فرمائش نہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونے چاہئیں۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں بات کرتے ہوئے افنان اللہ نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن کا ہر فیصلہ قبول ہے، حافظ آباد والا معاملہ پرانا ہے، ابھی اٹھایا جانا سمجھ سے باہر ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کی تبدیلی کا مطالبہ اچھی فرمائش نہیں، بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے معاملہ اٹھانا بھی اہم ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ معاملہ وکلاء تحریک تک جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات 8 فروری سے آگے نہ جائیں، جن کےخلاف کیسز ہیں ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہوگی، جن کا 9 مئی سے تعلق نہیں انھیں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے۔

سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ہماری انتخابات کی پوری تیاری ہے، مریم نواز 2 حلقوں سے انتخابات لڑیں گی،6 جنوری سے انتخابی جلسے شروع کرنے کا پروگرام ہے۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی قائد میاں نوازشریف 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے، جبکہ پارٹی صدر شہبازشریف بھی 2 حلقوں سے ہی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

pti

Sikander Sultan Raja

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Senator Afnan Ullah

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div