Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

جنگ ختم ہونے تک یرغمالی رہا کرنے سے حماس نے انکار کردیا

ایسے اقدامات کیلئے بھی تیار ہیں جو ہمارے لوگوں پر جارحیت کے خاتمے میں مدد گار ہو، سینئر عہدیدار
شائع 19 دسمبر 2023 10:53pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار 667 ہوگئی ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ ختم ہونے تک یرغمالی رہا کرنے سے انکار کردیا ہے۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ وہ جنگ کے دوران قیدیوں سے متعلق مذاکرات کو مسترد کرتے ہیں لیکن تنازعات کے خاتمے کے لیے اقدامات کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کی جنگ کے دوران قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کو واضح طور پر مسترد کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہیں۔

عہدیدار نے یہ بات بھی کہی کہ ہم کسی بھی ایسے اقدام کے لیے تیار ہیں جس میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے گزرگاہوں کو کھولا جائے، جبکہ ایسے اقدامات کیلئے بھی تیار ہیں جو ہمارے لوگوں پر جارحیت کے خاتمے میں مدد گار ہو۔

یاد رہے کہ غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 19،667 ہوگئی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 52،586 ہے جبکہ مغربی کنارے شہید فلسطینیوں کی تعداد 301 ہوگئی اور 3356 زخمی ہیں۔

Hamas

Israel Palestine conflict

Gaza War

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div