Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
06 Dhul-Qadah 1445  

سائفر کیس: ’جب تک حکومت پراسس مکمل نہ کرلے کارروائی نہیں ہو سکتی‘

عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 12:08pm

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہونے اور نقول تقسیم کرنے کے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد ہونے اور نقول تقسیم کرنے کے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست پر الگ الگ سماعت کی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 12 نومبر کے خصوصی عدالت کے آرڈر کو چیلنج کیا ہے۔

عدالت نے درخواست گزار کو رجسٹرار کے اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نقول تقسیم کرنے کے ٹرائل کورٹ کے آرڈر کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

وکیل نے کہا کہ خصوصی عدالت نے بغیر نوٹیفکیشن کے کارروائی شروع کردی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے نوٹیفکیشن وکیل صفائی کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ سب سے پہلے 352 کا آرڈر ہوتا ہے، جب تک وفاقی حکومت پراسس مکمل نہ کرلے کارروائی نہیں ہو سکتی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے نوٹیفکیشن کی کاپی وکیل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو فراہم کی، عدالت نے کیس کی سماعت 28 دسمبرتک ملتوی کردی۔

cypher case Imran Khan