Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی والوں کے لئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
شائع 20 دسمبر 2023 03:44pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بری خبر ہے، کیوں کہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 72 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

حکومت نے بجلی کے یکساں ٹیرف نظام کے تحت نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، جس میں گزشتہ مالی سال دوسری اور تیسری ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں مانگا گیا تھا۔

درخواست میں جنوری تا مارچ 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 25 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر تا دسمبر 2022 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا۔

چیئرمین نیپرامختاراحمد کی زیرصدارت حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی ہے اور نیپرا اتھارٹی نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

K-Electric

electricity bills

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div