Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی، اسد قیصر

یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن پلس ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی
شائع 21 دسمبر 2023 08:20pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری جماعت بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات سامنے آرہے ہیں، یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن پلس ہے۔

قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر نے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات کو جواز بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اس وقت الیکشن کمشنر کا کیا کام ہے ؟

یہ بھی پڑھیں :

ہو سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن تاریخ کے بجائے شیڈول تبدیل کردے، خواجہ آصف

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں اہم جماعت ضم ہوگئی، پرویز خٹک نے اہم اعلان کردیا

سرگودھا : ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں لیگی اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم، تھپڑوں اور مکوں کی بارش

انھوں نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمارا قانونی حق ہےکہ آزادی کے ساتھ الیکشن لڑیں، پاکستان کے بہتر مفاد میں ہےکہ شفاف الیکشن ہو۔

pti

Political Parties

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div