Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

منظور وسان نے الیکشن کے تناظر میں نوازشریف سے متعلق اہم پیش گوئی کردی

انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملے گی، رہنما پیپلزپارٹی
شائع 21 دسمبر 2023 09:35pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پیپلزپارٹی کے رہنماء منظور وسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں جس طرح عمران خان کو لایا گیا اسی طرح نوازشریف کو بھی لانےکی تیاری کی جارہی ہے، انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملے گی، تمام پارٹیاں سیٹیں لیں گی۔

کراچی میں بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے، پی ٹی آئی سمیت ہر پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، عمران خان بھی الیکشن لڑسکتا ہے جلد پتا چل جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے انتخابی اتحاد سے متعلق انھوں نے کہا کہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد نہیں ہوگا، وفاق میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات قریب آتے ہی پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں، آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا کچھ پارٹیوں سے مقابلہ ہوگا، ہمارے روٹھے ہوئے لوگ پیر پاگاڑہ کے پاس جائیں گے۔

منظور وسان نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 202 پر کل فارم جمع کرواؤں گا پارٹی نے ٹکٹ دیا تو الیکشن لڑوں گا، جبکہ پی ایس 27 کوٹ ڈیجی پر میری جگہ اب میرے بیٹے ہالار وسان الیکشن لڑیں گے۔

Nawaz Sharif

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div